Premium Content

لاہور میں ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلانے کی منظوری

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 20 واں اجلاس منعقدا ہوا : اجلاس میں  وزیراعلیٰ نے لاہور  کے لیے  پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈبسیں خریدنے کی منظوری دے دی۔

Read More: https://republicpolicy.com/lahore-ma-513-hybrid-electric-basain/

وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے نئی بسوں میں خواتین، سپیشل اور نابینا افراد کے لئے سیٹیں مخصوص کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل اورنابینا افراد کیلئے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مختص کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور میں نئے بس سٹاپ بنانے کی ہدایت بھی دی ۔  وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کیں کہ خواتین خصوصاًطالبات کی تعلیمی ادار وں کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کرنئی بسوں کے روٹس کا تعین کیا جائے۔

Read More: https://republicpolicy.com/breast-cancer-ki-mareez-khawatin-ka-muft-ilaj/

عوام کی سہولت کیلئے لاہور میں 200 نئے بس سٹاپ بنائے جائیں گے۔ لاہور میں مجموعی طورپر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔وزیر اعلی پرویز الٰہی نے ڈیرہ گجراں میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفاتر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی آکشن پالیسی کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی افتخار گوندل، خدیجہ عمر، شمیم آفتاب، پرنسپل سیکرٹری  وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری  ٹرانسپورٹ، پنجاب ماس ٹرانز اتھارٹی کے اعلیٰ حکام اور ممبران نے شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos