فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، ہفتے کی رات دیر گئے اور اتوار کی درمیانی شب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک نابالغ سمیت چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔
ان میں سے پانچ اموات جنین شہر میں ہوئیں اور چھٹا نابلس شہر کے قریب واقع گاؤں یتما میں ہوا۔ وزارت نے بتایا کہ جنین میں شوٹنگ کے دوران چھ دیگر زخمی ہوئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے دفتر نے کہا کہ وہ ان رپورٹس کی جانچ کر رہا ہے۔
سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفانے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین پر کئی سمتوں سے دھاوا بولا، گولیاں برسائیں اور ارد گرد کے سرکاری ہسپتالوں اور ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملے کیے۔