مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی جاری مزید4 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی میں 16 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہو کر لوگوں کو ہراساں کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اسرائیلی فورسز نے متعدد نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 16 سال کے نوجوان سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فائرنگ سے 20 فلسطینی شدید زخمی بھی ہوئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos