مذاکرات کے دوران کبھی زمان پارک تو کبھی پرویزالٰہی کے گھرپرحملہ ذمہ دارکون؟ شاہ محمود

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

شاہ محمودقریشی نے پرویز الٰہی فیملی سے ملاقات سےمتعلق اسحاق ڈار کو آگاہ کیا۔ شاہ محمود کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور بتایاکہ یہ وفاقی حکومت کا کام نہیں، پنجاب حکومت نےکیا، ڈارنے  بتایا رانا ثنا اللہ سے بھی اس پربات کی ہے۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

ان کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار نے پرویزالٰہی کےگھرپرچھاپے پرافسوس کااظہارکیا اورکہا کہ واقعے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں، تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کروں گا، قانون سب کیلئے برابر ہے، ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا ہے، پرویزالٰہی کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔

شاہ محمود کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈارکوکہا حملہ وفاق نےنہیں کیا توآپ تحقیقات کروالیں کس نے حملہ کیا، یہ ٹھوس جواب نہیں کہ حملہ وفاق نے نہیں کیا، معاملات سدھارنے کی کوشش کی جارہی ہے،کون بگاڑ رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کےلیے ن لیگ یا پیپلزپارٹی کوکسی نے زبردستی نہیں بٹھایا، مذاکرات آئین کے دائرے میں ہونگے، اگرحکومت کی نیت میں خلل نہیں تومعاملات آگے بڑھ سکتے ہیں، ہم پرامید ہیں کہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ منگل کو جو پیش رفت ہوئی، سپریم کورٹ کوآگاہ کروں گا پھرعدالت جوفیصلہ کرے، مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے، معقول،حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی،  ڈائیلاگ کے دوران کبھی زمان پارک تو کبھی پرویزالٰہی کے گھرپرحملہ کیا جاتا ہے، ان حملوں کا ذمہ دارکون ہے،کسی کوتوذمہ داری لینی ہوگی، سپریم کورٹ کےفیصلے کےمطابق انتخابات 14 مئی کوہونے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos