Premium Content

ملک میں منکی پوکس کا ایک اور کیس

Print Friendly, PDF & Email

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پشاور ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا ہے کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس اسپتال میں زخم سے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے مزید کہا کہ مریض کی حالت اب بہتر ہے تاہم وہ اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ مریض کا تعلق پشاور سے ہے، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا، منکی پاکس کے لیے سروی لنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos