مون سون کی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر اقتدار میں رات گئے گہرے بادلوں کا بسیرا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
لاہور میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔