Premium Content

محمد رضوان پاکستان کے لیے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے

Print Friendly, PDF & Email

سیڈن پارک نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین، محمد رضوان نے اتوار کو ایک اہم  سنگ میل حاصل کر لیا۔

محمد رضوان پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، ان کے نام کل 77 چھکے ہیں۔ محمد رضوان نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد حفیظ 76 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے:۔

محمد رضوان – 77
محمد حفیظ – 76
شاہد آفریدی – 73
شعیب ملک – 69
بابر اعظم – 55
عمر اکمل – 55

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos