Premium Content

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Print Friendly, PDF & Email

پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے مختلف دورانیے کی ملک گیر انسداد پولیو مہم آج (پیر) سے شروع ہو رہی ہے۔

مہم کے دوران محکمہ صحت کی پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

پنجاب میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 23 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے لاہور، فیصل آباد اور ملتان کو حساس ترین شہر قرار دیا ہے۔

سندھ میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً دس پوائنٹ صفر تیس لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے سات اعشاریہ چار ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

آزاد جموں و کشمیر میں پانچ روزہ مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان میں ایک ہفتے تک چلنے والی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان میں پانچ روزہ مہم کے دوران دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو ٹیم کسی گھر میں نہ آنے کی صورت میں والدین ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos