وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مخلوط حکومت ملک کے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے آگے بڑھے گی۔
Read More: https://republicpolicy.com/hakomti-itehadi-jamatun-ki-islamabad-ma/
لاہور میں ملاقات کے دوران انہوں نے اتفاق کیا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے ان لوگوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جو ملک کو معاشی بدحالی کی طرف دھکیلنے کی سازش کر رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے عوام کو ریلیف دینے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے سے متعلق امور پر مشاورت کی۔
آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور انہیں سخت سردی سے بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
اُنہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور وہ ملک کو معاشی مشکلات سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔