Premium Content

ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ281 رنز بنا کرآؤٹ

Print Friendly, PDF & Email

ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ281رنز بنا کرآؤٹ: ملتان میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  انگلینڈ کی ٹیم میچ کے پہلےہی  دن 281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔  انگلینڈ کی طرف سے بین ڈکٹ نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ اُنہوں نے 49 بالز کھیل کر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ابرار احمدکی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے علاوہ اولی پوپ  60 مارک ووڈ 36ویل جیک31 اور بین اسٹوکس 30رنز بنا سکے۔

Read More: https://republicpolicy.com/england-ki-cricket-team-aj-atwar-ko-subah-sawary/

پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ابرار احمد نے 22اوورز میں 114 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں اور پاکستان کی طرف سے بولنگ میں نمایاں رہے ۔ لیگ اسپنر زاہد محمود نے 7.4 اوورز میں 63رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

Read More: https://republicpolicy.com/pcb-unveils-star-studded-commentary-panel-for-pakistan-v-england-test-series/

جواب میں پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر2 وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنائے ۔ پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم61  اور سعود شکیل 32 رنز بنا کر ابھی تک کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان اننگز کے آغاز میں مشکلات کا شکار رہا ۔ پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والےاوپنرامام الحق بغیر کوئی رنز بنائے اینڈرسن کا شکار بنےجبکہ پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق بھی 44 بالز کھیل کر 14 رنز بنا کر جیک لیچ کاشکار بنے۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos