پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس پارٹی سیکریٹریٹ میں شروع ہو گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز شریک ہوئے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد کے بجلی کے صارفین کے لیے ریلیف سے متعلق تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔