Premium Content

نوازشریف پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنااللہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان مُسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اختر مینگل کا کل استعفا دے کر آج واپس لینا ان کیلئے مشکل ہوگا، ایسی چیزیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مینج ہوتی ہیں، اس پرمتفق ہیں کہ بلوچستان کے معاملات کواولین ترجیح سمجھ کر حکومت اور متعلقہ اداروں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 99.99 فیصد آبادی محب وطن، آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے ان سےعلیحدہ برتاؤ ہونا چاہیے، اختر مینگل کے گلے شکوے سنے اور یقین دہانی کرائی ہے ان کی پارلیمنٹ میں موجودگی بلوچستان کیلئے بڑی اہمیت ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے متفق نہیں  بلوچستان میں حکومتی عمل داری ختم ہوگئی ہے، بلوچستان کے کسی علاقے میں کسی دہشت گرد تنظیم کی عمل داری نہیں ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے ملک واپس آکر دوٹوک کہا تھا ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے سب کو سرجوڑ کر بیٹھنا پڑے گا، پارٹی میں بات چیت کے دوران بھی نواز شریف نے اس بات کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں سے غیرمشروط مذاکرات چاہتے ہیں، یہ بات قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے لوگوں کے سامنے بھی کی ہے، وزیراعظم نے دو ہفتے پہلے سب سے ہاتھ ملایا اور غیرمشروط مذاکرات کی بات کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos