پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نیب میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/nab-qawaneen-ka-ithlaq-judges-par/
علی ظفر کا کہنا تھاکہ نیب کے قانون کے مطابق نیب کے پاس قانونی اختیار نہیں کہ جب ایک کیس پہلے سے ایک عدالت میں چل رہا ہوتو اس میں مزید تحقیقات شروع کردے لہٰذا اس کا قانونی جواب ہی دیا جائے گا۔بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اگر عمران خان نے چوری نہیں کی اور ان کا دامن صاف ہے تو انہیں پیش ہوکر ثبوت دینے چاہییں۔خیال رہے کہ نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے۔