نیب قوانین کا اطلاق ججز پر بھی ہونا چاہیے،چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب)  کے قوانین میں ترمیم لانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کے قانون کا اطلاق حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز پر ہونا چاہیے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب قوانین کا اطلاق ججوں پر بھی ہونا چاہیے، چاہے وہ حاضر سروس ہوں یا ریٹائرڈ، نیب قوانین میں یہ ترمیم وہ خود پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/majouda-aur-pichli-hakumat-main-nab-taramim-sy-mustafeed/

ان کا کہنا تھا نیب سیاسی انجینئرنگ، غیر جمہوری قوتوں کو جگہ دینے کے لیے بنا، اس ادارےکو بند کرنا چاہیے، کرپشن ہر جگہ ہے، پارلیمان میں بھی ہے اور عدلیہ میں بھی ہو گی، ہر پاکستانی پر ایک ہی قانون لاگو ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ دہرے معیارات پر چل رہی ہے جس کا دفاع نہیں کر سکتے، مقدس گائے والی قانون سازی ہم کب تک کریں؟ مقدس گائے والا نظام نہیں چلنے دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos