نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے ڈڈوچہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودہ ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ، ڈڈوچہ ڈیم، مختلف ہسپتالوں کی از سر نو تعمیر اور سڑکوں کی از سر نو تعمیر جیسے منصوبوں سے گیریژن سٹی کے مکینوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
محسن نقوی نے کہا کہ مری میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پہاڑی مقام پر سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔