نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف دی پارٹیز (کوپ28) کے اعلیٰ سطحی حصے میں شرکت کے لیے دبئی ایکسپو سٹی پہنچ گئے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی آج ہالینڈ اور ایسٹونیا کے وزرائے اعظم سے ملاقات متوقع ہے۔
زید پائیداری ایوارڈ کی تقریب میں انوار الحق کاکڑ بھی شرکت کریں گے۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگراں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگراں وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کر رہے ہیں۔