واشنگٹن: امریکا میں جاری نیٹو اجلاس میں روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کےلیے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 5 نئے اسٹرٹیجک فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا وعدہ کرلیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں نیٹو رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختصر لیکن سخت الفاظ میں فوجی اتحاد کو پہلے سے زیادہ طاقتور قرار دیا اور کہا کہ امریکا جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور رومانیہ کے ساتھ مل کر یوکرین کی مدد کےلیے پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور دیگر نظام فراہم کرے گا۔
یہ اعلان یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل سے بچوں کے ہسپتال کو مسمار کرنے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













