پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے نواز شریف پر ملک میں مارشل لاء لگوانے کی کوشش کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے نواز شریف نے فوجی قیادت کی تبدیلی کو متنازع بنا کر ملک میں مارشل لاء لگوانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-e-azam-ne-pti-k-sarbarah-k-halia/
انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کے تدبر اور تحمل کی وجہ سے فوجی قیادت میں تبدیلی ممکن ہوئی اور ملک میں مارشل لاء نہیں لگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن کے بجائے ٹیک نو کریٹ حکومت لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/janobi-punjab-aur-darbari-siyasat/
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے انفرادی نہیں، اجتماعی استعفے دیے اور یہ اجتماعی طور پر ہی قبول کیے جانے چاہییں، اس معاملے پر پھر سے سپریم کورٹ جائیں گے۔









