Premium Content

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جی سنڈا آرڈرن عہدے سے مستعفی

Print Friendly, PDF & Email

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جی سنڈا آرڈن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں،  استعفے کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

وزیراعظم آرڈرن نے کہا کہ انہوں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا ان کے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے۔ لیکن اب وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔

دوہزار سترہ میں منتخب ہونے کے بعد آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی، جبکہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos