نائیجیریا میں آئل ٹینکر اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 48 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے کہا کہ میڈوگری کے علاقے میں مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں، صرف 2020 میں ایسے حادثات میں ساڑھے 5 سو زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔