Premium Content

Add

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن ،4ہزار ملین سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پاک بحریہ کے جہاز نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر تعیناتی کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔

اس منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 15 ملین امریکی ڈالرز (4ارب13کروڑ 55لاکھ )ہے۔

پاک بحریہ کے جہاز نے میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے سمندر میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کو روکا، کشتی کی تلاشی لینے پر پاک بحریہ کے جوانوں نے 280 کلو گرام منشیات (کرسٹل اور آئس) قبضے میں لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/kharab-demaghi-sehat/

قبضے میں لی گئی کشتی اور اسمگلرز کو مزید قانونی کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے جہاز کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن ملکی سمندری سرحدوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1