Premium Content

پاک فوج نےبلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: پاکستان آرمی نے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہریوں علاقوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر خطرناک چیزیں  برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/maqboza-kashmir-ki-deshat-gardi-jari/

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی کے ساتھ سکیورٹی فورسز کو بھی شامل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد پہلے ہی فرار ہوگئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر چیزیں برآمد کر لی گئی۔ بازیابی سے کوئٹہ جیسے کچھ شہری علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائی کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos