وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے تحفظ سے متعلق اجلاس میں ملکی ضروریات، بچت اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کا تحفظ قومی منصوبہ بندی کا اہم حصہ بن چکی ہے اور بروقت اقدامات کے باعث ملک کسی بڑے بحران سے محفوظ رہا۔ انہوں نے خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کے قیام کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں برقی گاڑیوں کے فروغ، سرکاری سطح پر الیکٹرک بسوں اور موٹر سائیکلوں کی خریداری، اور ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر زور دیا گیا۔
شمسی توانائی سے پیدا اضافی بجلی کے لیے بیٹری اسٹوریج کو آسان بنانے اور مقامی بیٹری صنعت کی حوصلہ افزائی کی بھی ہدایت کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل روزانہ توانائی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ ملک میں پیٹرولیم کے وافر ذخائر اور تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔









