Premium Content

پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحق ڈار کو ان کے افغان ہم منصب نے ٹیلی فون کیا جس میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔

ذرائع  کے مطابق ڈار نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی جانب سے مبارکباد وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تجارت کو فروغ دینا، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اور تعلقات کو بڑھانا پاکستان کی اولین ترجیحات ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos