Premium Content

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کیلئے پرجوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کارڈف شہر کے صوفیا گارڈنز میں ہو گا، دونوں ٹیموں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے میدان میں اتریں گی، میزبان ٹیم کو پاکستان کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کیلئے آج آخری موقع ہے، کھلاڑیوں نے میچ سے ایک روز قبل کارڈف میں بھرپور ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوش بٹلر بچے کی پیدائش کے باعث تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ کپتانی کے فرائض معین علی سرانجام دیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos