پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے دور میں ڈائریکٹر ایچ آر تعینات ہونے والی سرینا آغا گزشتہ روز بورڈ ملازمین سے الوداعی ملاقات کرکے گھر چلی گئیں، بورڈ منیجمنٹ میں تبدیلی کے بعد انہوں نے باعزت طریقے سے اب گھر جانے کا فیصلہ کیا جس کی اعلیٰ حکام نے تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pcb-ka-pakistan-super-league-seezan-2023-k-matches/
دوسری جانب سرینا کی جگہ نئے ڈائریکٹر ہیومین ریسورسز کی تعینا تی کا اشتہار جلد دیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق اگلے ہفتے کرکٹ بورڈ کے دوسرے ڈائریکٹرز اور جنرل مینجرز کی طرف سے بھی استعفیٰ متوقع ہیں بصورت دیگر ان کی چھٹی ہونے کا قوی امکان ہے۔
جن میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور پی سی بی میڈیکل پینل کے انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو سر فہرست ہیں۔
کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے بڑوں نے ان تک پیغام پہنچادیا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرلیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pcb-k-maumlat-chalany-k-liye-sethi-ki-sarbarahi-ma-committee/
واضح رہے کہ منیجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کرکے شاہد آفریدی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔