Premium Content

پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی قائم، آفریدی بھی شامل

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے  14 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

https://republicpolicy.com/najam-sethi-likely-to-replace-ramiz-raja-as-pcb-chairman-sources/ :مزید پڑھیں

14 چودہ رکنی کمیٹی کے نام وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے، کمیٹی کے قیام کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی اور کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی رمیزراجہ کی سربراہی میں کام کرنے والا کرکٹ بورڈ غیر فعال ہو جائے گا۔

کمیٹی کی سربراہی نجم سیٹھی کریں گے اور یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی، اس دوران اس کی ذمہ داریوں میں پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنا اور کرکٹ بورڈ کے الیکشن کروانا بھی شامل ہو گا۔

https://republicpolicy.com/pcb-unveils-star-studded-commentary-panel-for-pakistan-v-england-test-series/ :مزید پڑھیں

کمیٹی ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیں۔

کمیٹی میں شاہد آفریدی، ایزد سید، شفقت رانا، مصطفی رمدے اور چوہدری عارف سعید بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos