Premium Content

پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کے الزامات من گھڑت ہیں: امریکی دفتر خارجہ

Print Friendly, PDF & Email

واشنگٹن: محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں امریکہ کی مداخلت کے الزامات من گھڑت ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ملر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں امریکی مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پرمبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے قابل ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ملر نے کہا کہ ہم آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے حق کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں جیسا کہ دنیا بھر میں ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos