Premium Content

پاکستان کسی بھی جار حیت  کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، فیصل کنڈی

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی کوئی جارحیت نہیں کی اور نہ ہی کرے گا تاہم کسی بھی جارحیت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اگر کسی قسم کی جارحیت بھی کہیں سے ہوئی تو اس  کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Read More: https://republicpolicy.com/india-must-abandon-its-policy-of-abetting-terrorism-pakistan/

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر شازیہ مری کے بیان کی حمایت میں کہی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا خطے میں خوف و ہراس کی فضا کو ہوا دے رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش کی ہے لیکن یہ بھارت ہی ہے جو خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/pakistan-has-irrefutable-evidence-of-indias-involvement-in-terror-activities/

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اقوام متحدہ میں بیان حقائق پر مبنی ہے اور پاکستان اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos