Exclusive Content

Add

پاکستان میں گرفتاریاں، امریکہ کا رد عمل سامنے آگیا

Print Friendly, PDF & Email

واشنگٹن: پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا رد عمل سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کے نتیجے میں کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں پر امریکا نے رد عمل میں کہا ہے کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے، ہم یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے، جب کہ گرفتاریاں بھی قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ مضبوط، مستحکم اور خوش حال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1