پاکستان نے علاقائی تجارت میں ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے زمینی راستے سے روس تک پھلوں کی آمدورفت شروع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں نارنجی سے لدے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے سولہ ٹرک تقریباً چھ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے روس کے دو شہروں ڈربنٹ اور گروزنی میں داخل ہو چکے ہیں۔
روس نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے این ایل سی کی کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل کارپوریشن نے وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین کو کیلے، گوشت اور سمندری غذا برآمد کرنے کے لیے لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی تھی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.