Premium Content

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری

Print Friendly, PDF & Email

عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سےپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی صدارت میں کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے اور چیئر مین تحریک انصاف کی گرفتاری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کیلئے قانونی چارہ جوئی سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پر امن احتجاج کی کال دے دی ۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی عدالت عظمی سے تحریک انصاف کی نظر ثانی درخواست کی بلا تاخیر سماعت کی بھی اپیل۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں تنظیمی وسیاسی حکمت عملی پر عملد رآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کے باوجود ایک متعصب بن کے نہایت ناقص فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طے شدہ منصوبے کے تحت گرفتاری پر پوری قوم میں شدید رد عمل کی کیفیت ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معزز سپریم کورٹ چیئر مین عمران خان کیخلاف فیصلے کی اپیل پر بلاتا خیر سماعت کرے۔تحریک انصاف کی اپیل کو چھٹیوں اور دیگر معمولات کا لحاظ کئے بغیر ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلے کیلئے مقرر کیا جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دستور پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے، تحریک انصاف کے کارکن اس بے انصافی کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ تحریک انصاف اپنے چیئر مین کی تلقین و ہدایات کی روشنی میں مکمل طور پر پر امن اور آئین و قانون کے دائرےمیں رہ کر احتجاج کرے گی۔ اپنے قائد کو ظلم کے شکنجے اور ظالم کی قید سے رہائی دلوانے کیلئے بھر پور قانونی لڑائی لڑیں گے۔ قوم کے معتبر اور محبوب ترین قائد کو رہا کر وائیں گے جو پہلے کی طرح پورے عزم و استقلال سے حقیقی آزادی کی تحریک کی قیادت کریں گے۔پوری قوم ملک میں جاری ظلم و فسطائیت کیخلاف عمران خان کی ہم آواز آئین و جمہور دشمن سازشیوں کیخلاف کھڑی ہے۔تحریک انصاف کے ذمہ داران چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں سفاک امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں گرفتار ہوئے بغیر سیاسی و تنظیمی حکمت عملی آگے بڑھائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos