Premium Content

پاکستانیوں کے دو قافلے خرطوم کے جنگ زدہ علاقوں سے محفوظ مقام کی طرف روانہ

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: خرطوم کے جنگ زدہ علاقوں سے پاکستانیوں کے دو قافلے محفوظ مقام کی طرف روانہ ہو گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں کے قافلے بحیرہ احمر میں سوڈان کے محفوظ ساحلی علاقوں میں پہنچ کر قیام کریں گے جہاں سے انہیں ہوائی جہاز یا فراری کے راستے نکالا جائیگا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو نکالنے کا مربوط پلان تیار کیا گیا ہے۔ عید کے باوجود سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان مسلسل روابط میں رہے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سوڈان سمیت ہمسائیہ ممالک کے سفیروں اور پاکستانی سفارت کاروں سے مسلسل رابطے جاری ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیرخارجہ پرنس فرحان بن فیصل سے رابطہ کیا ہے۔ سعودی ائیرلائن میں ایک پاکستانی ائیر ہوسٹس کو بھی خرطوم سے سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں ملکی فوج اور باغی پیرا ملٹری فورس کے درمیان خانہ جنگی میں شدت آگئی جس کے باعث غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کی ان کے وطن بحفاظت واپسی کا عمل شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ متحارب گروپس کے درمیان عید پر تین روز کی جنگ بندی کے باوجود خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos