Premium Content

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان سپرلیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pcb-k-maumlat-chalany-k-liye-sethi-ki-sarbarahi-ma-committee/

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، اسی لیے کوئٹہ میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کل کیا جاسکتا ہے جب کہ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pcb-announces-psl-2023-draft/

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی سربراہ نے بتایا کہ  ایجنڈے میں بہت کچھ تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، اب ہفتے کو دوبارہ اجلاس ہوگا، فی الحال ہم نے سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں ختم کردی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos