Premium Content

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ پر بابر اعظم کو اعتماد میں لےلیا

Print Friendly, PDF & Email

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر کپتان بابر اعظم کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے سری لنکا میں بابر اعظم سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل نے ملاقات کر کے کپتان بابر اعظم کو اعتماد میں لیا، جس سے مالی معاملات پر اختلاف ختم ہو گیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ کے حوالے سے اب بھی ایک مسئلہ حل طلب ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے ایک بار پھر بابراعظم کو اعتماد میں لیا ہے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی سری لنکا میں کپتان سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر تقریباً اتفاق ہوچکا، گزشتہ دنوں سری لنکا میں پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے کپتان بابر اعظم سے ایک اور ملاقات کر کے انھیں اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق مالی معاملات پر اب کوئی اختلاف باقی نہیں رہا، البتہ اسپانسر شپ کے حوالے سے ایک مسئلہ بدستور حل طلب ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے اے گروپ کھلاڑی ماہانہ 45 لاکھ روپے تک حاصل کر یں گے، انھیں ایک غیرملکی لیگ میں شرکت کی اجازت ہوگی، بی گروپ کو 30 لاکھ روپے تک دینے کی تجویز ہے، وہ سال میں 2 فارن لیگز کھیل پائیں گے،سی کو تین ایونٹس کیلیے این او سی ملے گا۔

گزشتہ دنوں مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹرز کے معاوضے دگنے کرنے کا اعلان کیا تھا،ذرائع نے مزید بتایا کہ کنٹریکٹ میں تاخیر کی وجہ کھلاڑیوں کا لیگ کے سلسلے میں ملک سے باہر ہونا تھا، امکان یہی ہے کہ بہت جلد نئے معاہدوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos