پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ میں کوئی فرق نہیں‘ یہ ایک ہی ہیں، عمران خان

[post-views]
[post-views]

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ میں کوئی فرق نہیں‘ یہ ایک ہی ہیں‘یہ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے‘ ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کو تیار ہوں‘ مؤقف سے پیچھے ہٹنے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لیے تھے ان کو نہیں چھوڑوں گا‘جب تک میں زندہ ہوں ان کا پیچھا کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے‘ مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ہفتہ کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو‘کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں، ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے مقدمات ختم کیے گئے؟ ایلیٹ طبقہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے بنوں واقعے کے دوران فوج نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی ، وزیراعلیٰ کے پی جب ملے گا، ان سے کہوں گا کہ بنوں واقعے پر سخت مؤقف اختیار کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos