پشاور:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشکلات کا شکار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد نہیں کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور پارٹی رہنماؤں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔سابق صدر نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کو فوری حل کرنے کا کہا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین زرداری نے خاص طور پر پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں فیصلے مقامی قیادت کرے گی۔