Premium Content

پرویز الٰہی کو کوٹ لکھپت جیل سےرہا کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتی سے متعلق کیس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو منگل کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

جیل حکام نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو ان کے خلاف درج بدعنوانی کے تمام مقدمات میں رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں حال ہی میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں،پرویز الٰہی نے کہا، میں ان ججوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہا کر دیا۔ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرے لیے دعا کی اور میرا ساتھ دیا۔ گجرات کے لوگوں نے بہت زیادتیاں اور ظلم سہے۔ یہاں تک کہ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ بھی چرایا گیا۔

پرویز الہی کے گھر والوں اور دوستوں نے جیل کے باہر ان کا استقبال کیا ۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos