وزارت خزانہ نے پیٹرول صرف 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل ایک روپے87 پیسے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 171روپے61 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 157 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.