بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پولیس کا چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ

گجرات: پولیس نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس پہنچی۔ نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل تھے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/gujrat-main-police-ka-sabiq-wazire-alaa-punjab/

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجودتھے جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ کی فیملی کا کوئی فرد گھر میں موجود نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ لاہور اور مونس الہیٰ بیرون ملک مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ 5 روز قبل بھی پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کی رہائشگاہ کا محاصرہ کیا گیا تھا۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ آئی جی سندھ و انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیراعلیٰ سندھ لاقانونیت کا نوٹس لیں، یقین  ہے وزیراعلیٰ صوبوں میں بے چینی پھیلانے والے اقدامات کا راستہ روکیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتا کرکے کیا ییغام دیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos