Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پی ایس ایل8: پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے تبصرہ نگار اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں 34 میچوں کے دوران 15 تبصرہ نگار اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-8-shandar-iftetah-ki-tayarian-shuru/

اسی طرح اردو کمنٹری کیلئے مرینہ اقبال اور طارق سعید کو نامزد کیا گیاہے جبکہ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹر ہوں ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ میں ایچ ڈی براڈکاسٹ کوریج میں 30 کیمرے شامل ہوں گے جن میں اسپائیڈر کیمز اور بگی کیمز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-8-ka-schedule-final-kr-lia-gia/

پی ایس ایل 8 کو ایچ ڈی میں اے اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس لائنر ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ جبکہ لائیو اسٹریمنگ دراز ایپ، ٹیپ میڈ ٹی وی اور تماشا پر دستیاب ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos