پی ٹی اے نے 5 لاکھ سم بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر موبائل سم بلاک کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا ہے کہ وہ کسی اور اقدام پر غور کرے۔

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کی تجویز دی تھی۔

پی ٹی اے نے کہا کہ قانونی مشکلات سے بچنے کے لیے سم بلاک نہ کی جائیں۔پی ٹی اے نے کہا بہت سی خواتین اور بچوں کے نام پر جاری کردہ سمیں مرد استعمال کرتے ہیں۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ سم کو بلاک کرنے سے ڈیجیٹل تبدیلی اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر منفی اثر پڑے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos