پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن فیصلوں پر تحفظات ظاہر کر دیے

[post-views]
[post-views]

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز کی رائے لیے بغیر اور ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر تبادلے عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ججز کے تبادلے اکثریتی رائے سے منظور کیے گئے۔ ان کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں ججز کی تعداد پہلے ہی مکمل ہے، اس طرح کے فیصلے عدالتی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ججز کے تبادلے سے قبل واضح قواعد بنائے جانے چاہئیں تھے اور آئینی ترمیم کے بعد رولز سازی پر اتفاق بھی ہوا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ججز کا تبادلہ بغیر رضامندی نہیں ہونا چاہیے، اور اس عمل میں شفافیت ضروری ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اہل خانہ کی ملاقات نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos