Premium Content

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پشاور میں بغیر کسی گرفتاری کےختم

Print Friendly, PDF & Email

 پشاور: تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پشاور میں بغیر کسی گرفتاری کے ختم ہوگئی۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعرات کی صبح تحریک انصاف کے کارکنان صوبائی صدر پرویزخٹک، اسد قیصر کی قیادت میں گل بہار جی ٹی روڈ پر جمع ہوئے، ہشت نگری میں قائدین کی تقاریر کے بعد کارکن سنٹرل جیل پہنچے اور وہاں موجود پولیس وین میں بیٹھ گئے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/jail-bharoo-tehreek-shah-mahmood-asad-umar-aur-deegar/

اس دوران ورکرز خوب نعرے بازی کرتے رہے، پولیس کی جانب سے کسی کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، پی ٹی آئی کے رہنما پولیس وین پر چڑھ کر وکٹری کے نشان اور تصاویر بناتے رہے۔

سابق ارکان اسمبلی ملک واجد، روی کمار، وزیرزادہ گرفتاری دینے کیلئے قیدیوں کی وین میں بیٹھے لیکن کچھ دیر بعد واپس اتر آئے، دن بھر نعرے بازی اورتصاویر بنانے کے بعد شام کو تحریک انصاف نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنا ختم کردیا۔

تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویزخٹک نے اعلان کیا کہ عمران خان کی ہدایت پر دھرنا ختم کررہے ہیں اور جمعہ کو پنڈی میں گرفتاریاں دیں گے۔ ہم گرفتاری دینا چاہتے تھے لیکن پولیس گرفتار کرنا نہیں چاہتی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos