سوشل میڈیا پر کنٹرول نہیں، پارٹی مؤقف قیادت دیتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

[post-views]
[post-views]

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر محمود خان اچکزئی کو کسی قسم کے تحفظات یا شکایات ہیں تو پارٹی ان کو دور کرنے کی کوشش کرے گی۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مردان کے جلسے میں محمود خان اچکزئی کی عدم شرکت کے حوالے سے ابھی ان سے براہِ راست بات نہیں ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے واضح ہدایت موجود ہے کہ محمود اچکزئی جو بھی فیصلہ کریں گے، پارٹی اسی کے مطابق عمل کرے گی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، اس لیے کوشش ہے کہ انہیں جلد از جلد رہا کروایا جائے، اور اس سلسلے میں اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فی الحال شیئر نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی وضاحت کی کہ اس پر کسی ایک کا مکمل کنٹرول نہیں ہوتا، جبکہ پارٹی کا باضابطہ مؤقف صرف قیادت کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos