پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے لیے نوبل امن انعام کی قرارداد

[post-views]
[post-views]

پنجاب اسمبلی لاہور میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قیادت کی مؤثر اور دانشمندانہ سفارت کاری کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کو فروغ ملا اور کشیدہ حالات میں بہتری آئی۔ ایوان نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے قرار دیا کہ ان اقدامات نے ممکنہ تنازعات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

متن کے مطابق اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور عالمی امن کے لیے سنجیدہ خطرہ بن گئی تھی۔ یہ صورتحال کسی بھی وقت بڑے بحران میں تبدیل ہو سکتی تھی، تاہم پاکستانی قیادت کی مداخلت نے حالات کو قابو میں رکھنے میں مدد دی۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، جس پر ایوان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos