پنجاب کے کئی شہروں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل پابندی کے باوجود جاری ہے، اتوار کو سرگودھا اور پتوکی میں دو لڑکے جاں بحق ہو گئے۔
سرگودھا کے علاقے جھل چکیاں میں آہنی راڈ کی مدد سے پتنگ پکڑنے کی کوشش میں کمسن لڑکے کوکرنٹ لگ گیا۔
دوسرا واقعہ پتوکی کے نواحی گاؤں جاگو والا میں پیش آیا جہاں ایک آٹھ سالہ بچہ جس کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے پتنگ اڑاتے ہوئے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پتنگ بازی سے متعلق ہلاکتیں، زیادہ تر کیمیکل کوٹیڈڈورکی وجہ سے، گزشتہ چند مہینوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود ہوئی ہیں۔
فیصل آباد کا واقعہ
فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں چند روز قبل پتنگ کی ڈور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی تھی۔ دل دہلا دینے والا واقعہ نویلٹی پل پر پیش آیا جہاں 22 سالہ آصف اشفاق پتنگ کی ڈور کا شکار ہو گیا۔ وہ ڈورپھرنے کے چند منٹوں کے بعد ہی دم توڑ گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد کے ریجنل پولیس آفس (آر پی او) سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.