پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد منشیات نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے مطابق اینٹی نارکوٹک سیل نے لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات کا کاروبار کرنے والے گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
گرفتار افراد کی شناخت شہروز، شمائلہ، رفعت بی بی، محمد اکبر اور محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف منشیات کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں تاہم پولیس نے ان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی چرس اور ہیروئن بھی برآمد کی ہے۔