ملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 صفر بروز بدھ کو ہو گا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ربیع الاوّل کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ربیع الاوّل میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جاتا ہے اور ملک میں مساجد ، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔
ملک میں بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کیے جاتے ہیں۔ مختلف مقامات پر درود و سلام کی محافل کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔