Premium Content

Add

رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی۔

وزیر اعظم رمضان بنڈل کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت ہونے والی چینی فی کلو 2 روپے مہنگی کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایت والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھاکر 91 روپے کلو ہو گئی۔ چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کے لیے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-azam-shahbaz-sharif-ki-zakira-andozo/

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی وجہ  جی ایس ٹی ٹیکس میں 2 روپے کا اضافہ ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105 روپے فی کلو ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1